Main Icon

باب : نمازکے فضائل کاباب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 635

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِيْ قَوْلِهٖ تَعَالٰى: {إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا} قَالَ: "تَشْهَدُهٗ مَلَائِكَةُ اللَّيْلِ وَمَلَائِكَةُ النَّهَارِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعن أبي هريرة عن النبي -صلى الله عليه وسلم- في قوله تعالى: {إن قرآن الفجر كان مشهودا} قال: "تشهده ملائكة الليل وملائكة النهار". رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیت میں راوی کہ فجرکی نماز حاضری کا وقت ہے فرمایا اس میں رات اوردن کے فرشتے حاضر ہوتے ہیں ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎اس کی شرح پہلے گزر چکی۔حدیث کامقصدیہ ہے کہ قرآن کریم میں"قرآن الفجر"سے مرادنماز فجر ہے،"مشہود"سے مراد دن رات کے فرشتوں کی حاضری کا وقت،یعنی چونکہ فجرکے وقت دوقسم کے فرشتے جمع ہوتے ہیں،لہذا اس کی زیادہ پابندی کرو۔معلوم ہوا کہ جس نماز میں اللہ کے مقبول ہوں وہ نماز زیادہ قبول ہے۔جولوگ کہتے ہیں کہ بزرگوں کے مزارکے پاس نماززیادہ افضل ہے اسی لئے بزرگوں کے آستانوں پر مسجدیں بناتے ہیں،ان کا ماخذ یہ آیت ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 635