Main Icon

باب : نمازکے فضائل کاباب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 630

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُثْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "مَنْ صَلَّى الْعِشَاءَ فِيْ جَمَاعَةٍ فَكَأَنَّمَا قَامَ نِصْفَ اللَّيْلِ، وَمَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فِيْ جَمَاعَةٍ فَكَأَنَّمَا صَلَّى اللَّيْلَ كُلَّهٗ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن عثمان قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "من صلى العشاء في جماعة فكأنما قام نصف الليل، ومن صلى الصبح في جماعة فكأنما صلى الليل كله". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عثمان سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جونمازعشاء جماعت سے پڑھے توگویا وہ آدھی رات عبادت میں کھڑا رہا اور جو فجرجماعت میں پڑھے تو گویا اس نے ساری رات نماز پڑھی ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎اس کے دومطلب ہوسکتے ہیں:ایک یہ کہ عشاءکی باجماعت نماز کا ثواب آدھی رات کی عبادت کے برابر ہے اورفجرکی باجماعت نمازکا ثواب باقی آدھی رات کی عبادت کے برابر،تو جو یہ دونوں نمازیں جماعت سے پڑھ لے اسے ساری رات عبادت کاثواب۔دوسرے یہ کہ عشاءکی جماعت کا ثواب آدھی رات کے برابرہے اورفجرکی جماعت کا ثواب ساری رات عبارت کے برابر کیونکہ یہ جماعت عشاء کی جماعت سے زیادہ بھاری ہے،پہلے معنی زیادہ قوی ہیں۔جماعت سے مرادتکبیراولٰی پاناہے جیسا کہ بعض علماءنے فرمایا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 630