Main Icon

باب : نمازکے فضائل کاباب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 632

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَقَالَ: "لَا يَغْلِبَنَّكُمُ الأَعْرَابُ عَلٰى اسْمِ صَلَاتِكُمُ الْعِشَاءِ، فَإِنَّهَا فِيْ كِتَابِ اللّٰهِ الْعِشَاءُ فَإِنَّهَا تُعْتَمُ بِحِلَابِ الإْبِلِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وقال: "لا يغلبنكم الأعراب على اسم صلاتكم العشاء، فإنها في كتاب الله العشاء فإنها تعتم بحلاب الإبل. رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

اورفرمایا کہ دیہاتی لوگ تمہاری نمازِعشاء کے نام پر غالب نہ آجائیں کیونکہ وہ اللہ کی کتاب میں عشاء ہے ۱؎اور دیہاتی اونٹ کا دودھ دوھنے کی وجہ سے دیر لگاتے ہیں ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎کہ قرآن شریف میں ہے"مِنۡۢ بَعْدِ صَلٰوۃِ الْعِشَآء"۔اس سے معلوم ہوا کہ رب کے دیئے ہوئے نام بدلنابہت براہے۔اس سے وہ لوگ عبرت پکڑیں جوعیسائیوں کی پیروی میں اپنے کومحمڈن کہتے ہیں،اللہ تعالٰی نے ہمارے دین کا نام "اسلام" رکھا اورہمارا نام "مسلمین"فرماتاہے:"هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِيْنَ"اور فرماتاہے:" إِنَّ الدِّيْنَ عِنْدَ اللّٰهِ الْإِسْلَامُ
۲
؎یعنی وہ لوگ نمازعشاءکوعتمہاس لئے کہتے ہیں کہعَتَمْکے معنے ہیں رات کی تیز تاریکی،اورنمازنورہے نورکو تاریکی کہنا براہے، نیز وہ لوگ اس وقت اپنی اونٹنیاں دوھتے تھے،تو اس کے معنی ہوئے اونٹ دوھنے کے وقت کی نماز،اس میں بھی عبادت کو عادت کی طرف نسبت ہے لہذا ممنوع۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 632