Main Icon

زھد و فقر کی فضیلت - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 459

جلد 4

حدیث مبارکہ

عَنْ اَبِيْ سَعِيْدِنِ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : اِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ وَ اِنَّ اللهَ تَعَالَى مُسْتَخْلِفُكُمْ فِيْهَا فَيَنْظُرُ كَيْفَ تَعْمَلُوْنَ فَاتَّقُوا الدُّنْيَا وَاتَّقُوا النِّسَاءَ. ( )

عن ابي سعيدن الخدري رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : ان الدنيا حلوة خضرة و ان الله تعالى مستخلفكم فيها فينظر كيف تعملون فاتقوا الدنيا واتقوا النساء. ( )

حدیث ترجمہ

ترجمہ : حضرت سَیِّدُنَا ابو سعید خُدریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہرسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : ” دنیا میٹھی اور سرسبز ہے اوراللہ عَزَّ وَجَلَّتمہیں ( پچھلی قوموں کا ) خلیفہ بنانے والا ہے اور وہ دیکھتاہے تم کیسے اعمال کرتے ہو ، لہٰذا دنیا سے بچواور عورتوں سے بچو ۔ “

شرح حدیث

دنیا میٹھی اور سرسبز ہے :مُفَسِّر شہِیر،مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّتمُفتِی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں : ” دنیا میٹھی اور سرسبز ہے ہرشخص اسے حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن یاد رکھنا چاہیے کہ یہ ایک آزمائش ہوتی ہے کہ آیا دولت و اقتدار حاصل ہونے کے بعد انسان احکام خداوندی سے روگردانی کرتا ہے یا ان کی تعمیل ، لہٰذا اس آزمائش میں ناکامی کے خوف سے کوشش کی جائے کہ دنیا اور عورتوں کے فتنوں سے دور رہیں ۔ “ ( )اللہ عَزَّوَجَلَّنے تمہیں ( پچھلی قوموں کا ) خلیفہ بنایا ہے ۔ اس میں اس طرف اشارہ ہے کہ جیسے دنیا تم سے پہلے دوسروں کے

پاس تھی پھر ان سے منتقل ہو کر تمہارے پاس آئی تم گزشتہ لوگوں کے خلیفہ بنے ایسے ہی تم سے منتقل ہو کر دوسروں کے پاس پہنچے گی تم پچھلوں کے خلیفہ ہو آئندہ نسلیں تمہاری خلیفہ بنیں گی ۔ “ ( )
¥
عورتوں کے فتنے سے بچو :عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیفرماتے ہیں : ” ( عورتوں سے بچو ) یعنی ان کے سبب ناجائز امور میں نہ پڑو اور ان کی فتنہ انگیزی کی وجہ سے دین کے فتنہ میں مبتلا ہونے سے بچو ۔ “ ( )اِمَام شَرَفُ الدِّیْن حُسَیْن بِنْ مُحَمَّدطِیْبِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ” اس بات سے بچو کے تم عورتوں کے پاس حرام ذریعے سے آؤ یا ان کی ( سب ) باتیں قبول کرو ، کیونکہ عورتیں ناقص العقل ہوتی ہیں اوراکثر اوقات ان کے کلام میں بھلائی نہیں ہوتی ۔ بنی اسرائیل میں پہلے فتنے کا سبب عورتیں ہی بنیں ۔ “ ( )
نوٹ : مذکورہ حدیث پاک کی مفصل شرح کا مطالعہ کرنے کے لیے ” فیضان ریاض الصالحین“ کی پہلی جلد کی حدیث نمبر70 ملاحظہ فرمائیں ۔
مدنی گلدستہ
’’شيرخدا ‘‘ کے 6حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور
اس کی وضاحت سے ملنے والے 6مدنی پھول
(1)
دنیا دیکھنے میں سرسبز اور میٹھی ہے اور اس کا مال و متاع بڑا خوش نمُا ہے لیکن یہ سب ایک آزمائش ہے اس آزمائش میں کامیابی کے لیے دنیا اور عورتوں کے فتنے سے بچنا ضروری ہے ۔
(2) دنیا سبزے کی مانند ہے ، اگر جانور ضرورت سے زیادہ سبزہ چر لے تو وہ ہلاک ہو جاتا ہے اسی طرح انسان اگر حد سے زیادہ دنیا میں مشغول ہو جائے تو وہ بھی ہلاک ہو جائے گا ۔
(3) نفس و شیطان انسان کی نظر میں دنیا کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کرتے ہیں تاکہ بندہ آخرت

سے غافل ہو جائے ، اسی لیے نفس وشیطان کی شرارتوں سے بچنا ضروری ہے ۔
(4) جو شخص بے جاشہوات نفسانی کی تکمیل سے لذت حاصل کرتا ہے وہ موت کے وقت ان خواہشات سے نفرت کرے گا اور ان کی وجہ سے شدید تکلیف میں مبتلا ہو گا ۔
(5) دنیا کسی پاس نہیں رہتی ، پہلے یہ ہمارے آباء و اجداد کے پاس تھی ، اب ہمارے پاس ہے اور آئندہ آنے والی نسلوں کی طرف منتقل ہو جائے گی ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّسے دعا کہ وہ دنیا اور اس کے فتنوں سے ہماری حفاظت فرمائے ، نفس وشیطان کی شرارتوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے ۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 4 , حدیث نمبر: 459