Main Icon

باب:ولیمہ کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3215

نکاح کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ قَالَتْ: أَوْلَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَعْضِ نِسَائِهِ بِمُدَّيْنِ مِنْ شَعِيرٍ. رَوَاهُ البُخَارِيُّ.

وعن صفية بنت شيبة قالت: أولم النبي صلى الله عليه وسلم على بعض نسائه بمدين من شعير. رواه البخاري.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت صفیہ بنت شیبہ سے ۱؎فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنی بعض بیویوں کا دو۲ مد جو سے ولیمہ کیا ۲؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎آپ حجبی ہیں اس میں اختلاف ہے کہ صحابیہ ہیں یا نہیں اکمال میں فرمایا کہ آپ تابعین میں سے ہیں،شیبہ ابن عثمان ابن ابی طلحہ حجبی کی بیٹی ہیں ولید کے زمانہ تک رہیں۔
۲
؎غالبًا یہ بی بی ام سلمہ ہیں جن کا نام ہندیا رملہ ہے،پہلے ابو سلمہ ابن اسد کے نکاح میں تھیں مع اپنے خاوند کے حبشہ کی طرف ہجرت کر گئیں ابو سلمہ کے انتقال کے بعد حضر ت صدیق اکبر نے بھی پیغام نکاح دیا اور حضرت عمر نے بھی مگر آپ نے ان دونوں صاحبوں کو منع فرمادیا پھر حضور کے نکاح میں آئیں ان کے نکاح کا بڑا واقعہ ہے جو مرقات وغیرہ میں مذکور ہے(دو مد آدھا صاع ہوتا ہے یعنی سوا دوسیر)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3215