Main Icon

باب: والیوں کی روزی اور ان کے تحفے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3749

حاکم اور قاضی بننے کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُمَرَ قَالَ: عَمِلْتُ عَلٰى عَهْدِ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَمَّلَنِيْ". رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

وعن عمر قال: عملت على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم فعملني". رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمر سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسولصلی اللہ علیہ و سلم کے زمانہ میں ایک کام کیا تو حضور نے مجھے اجرت دی ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎معلوم ہوا کہ حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم اپنے حکام و ملازمین کو تنخواہیں دیتے تھے۔اس سے وہ ہی فائدے حاصل ہوا جو ابھی عرض کیا گیا کہ دینی خدمات پر معاوضہ لینا دینا درست ہے بشرطیکہ وہ کام ضروری ہو۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3749