Main Icon

باب: مکہ معظمہ حرم اللّٰه اس کی حفاظت فرمائے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2727

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ الْمَخْزُومِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَزَالُ هٰذِهِ الأُمَّةُ بِخَيْرٍ مَا عَظَّمُوا هٰذِهِ الحُرْمَةَ حَقَّ تَعْظِيمِهَا فَإِذَا ضَيَّعُوا ذَلِكَ هَلَكُوا» . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه

وعن عياش بن أبي ربيعة المخزومي قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا تزال هذه الأمة بخير ما عظموا هذه الحرمة حق تعظيمها فإذا ضيعوا ذلك هلكوا» . رواه ابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عیاش ابن ابو ربیعہ مخزومی سے ۱؎فرماتے ہیں فرمایا رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے یہ امت بھلائی پر رہے گی جب تک اس حرمت کا بحق تعظیم احترام کریں جب اسے برباد کریں گے ہلاک ہوجائیں گے ۲؎(ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎آپ ابوجہل کے اخیافی بھائی ہیں،حضور صلی اللّٰہ علیہ و سلم کے اعلان نبوت کرتے ہی ایمان لائے،حضرت عمر کے ساتھ حبشہ ہجرت کر گئے،پھر حضرت عمر کے ساتھ مدینہ منورہ ہجرت کرکے آئے،ابوجہل اور حارث ابن ہشام نے دھوکہ سے انہیں مکہ معظمہ بلایا کہ تیری ماں تیرے لیے بے قرار ہے اور وہاں آپ کو قید کردیا،حضور انور صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے قنوت نازلہ میں آپ کی رہائی کی دعا کی کہ الٰہی عیاش ابن ربیعہ کو نجات دے،آپ عہد فاروقی میں جنگ یرموک میں شہید ہوئے۔(اکمال)
۲
؎تجربہ سے بھی ثابت ہے کہ جس بادشاہ نے کعبہ معظمہ یا حرم شریف کی بے حرمتی کی ہلاک و برباد ہوگیا، یزید پلید کے زمانہ میں جب حرم شریف کی بے حرمتی ہوئی یزید ہلاک ہو،اس کی سلطنت ختم ہوگئی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2727