Main Icon

باب: مکہ معظمہ حرم اللّٰه اس کی حفاظت فرمائے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2721

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يُخَرِّبُ الْكَعْبَةَ ذُو السُّويقَتَيْنِ مِنَ الْحَبَشَةِ»(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم «يخرب الكعبة ذو السويقتين من الحبشة»(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے کعبہ کو حبشہ کا دو چھوٹی پنڈلیوں والا ڈھائے گا ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎سُوَیقساقکی تصغیر ہے جس کے معنے ہیں چھوٹی پنڈلی،پتلی پنڈلی یا کمزور پنڈلی یعنی بہت پست قد دبلا پتلا کمزور شخص حبشہ کے لشکر میں ہوگا جو مکہ معظمہ پر غالب آنے کے بعد کعبہ معظمہ ڈھا دے گا،یہ واقعہ قیامت کے قریب ہوگا جس کے بعد دنیا برباد ہوجائے گی اور قیامت آجائے گی کیونکہ دنیا کی آبادی کعبہ معظمہ سے وابستہ ہے جب تک یہ ہے دنیا قائم ہے یہ گرا اور برباد ہوا کہ دنیا گئی،ان دو واقعات میں رب کی قدرت کا اظہار ہے کہ وہ بڑا لشکر جس کا ذکر پہلے گزرا کعبہ کو تباہ نہ کرسکے گا خود تباہ ہوجائے گا مگر یہ کمزور،دبلا آدمی کعبہ کو بربادکردے گا۔(اشعہ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2721