Main Icon

باب: مکہ معظمہ حرم اللّٰه اس کی حفاظت فرمائے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2722

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «كَأَنِّي بِهٖ أَسْوَدَ أَفْحَجَ يَقْلَعُهَا حَجَرًا حَجَرًا».رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «كأني به أسود أفحج يقلعها حجرا حجرا».رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے وہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے راوی فرمایا گویا میں اسے دیکھ رہا ہوں کہ کالا چوڑی ٹانگوں والا ہے کعبہ کے پتھر پتھر اکھیڑ رہا ہے ۱؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎بِہٖکا متعلق فعل پوشیدہ ہےمُتَلَبِّسٌیامُتَّصِلٌ اَسْوَدَ بِہٖکی ضمیر کا حال ہے،افحجوہ ناقص الخلقت انسان جس کی ٹانگیں چلتے میں چوڑی رہیں جیسے دودھ نکالتے وقت گائے بکری کی ٹانگیں یعنی گویا وہ میرے پاس ہے اور میں اس کی یہ حرکت دیکھ رہا ہوں کہ وہ کعبہ ڈھا رہا ہے اور اس کا ایک ایک پتھر گرارہا ہے،اس کے گرانے کو پتھروں کے گرنے کو آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں اور پتھر گرنے کی آواز کانوں سے سن رہا ہوں۔(از اشعہ)معلوم ہوا کہ نگاہ نبی ہمارے خواب و خیال سے زیادہ قوی ہے کہ اگلے پچھلے واقعات ملاحظہ فرمالیتی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2722