Main Icon

باب :محرم شکار سے بچے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2702

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ السَّبُعَ الْعَادِيَ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَه

وعن أبي سعيد الخدري عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: يقتل المحرم السبع العادي . رواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو سعید خدری سے وہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم سے راوی کہ حضور نے فرمایا محرم حملہ کرنے والے درندہ کو قتل کرسکتا ہے ۱؎(ترمذی،ابوداؤد، ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎اس کے دو معنے ہوسکتے ہیں:ایک یہ کہ جب درندہ محرم پر حملہ کرے تو محرم اسے قتل کرسکتا ہے ورنہ نہیں۔دوسرے یہ کہ حملہ کرنے والے درندوں کا قتل محرم کو جائز ہے یعنی درندے چونکہ حملہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں لہذا ان کا قتل محرم کوبھی درست ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2702