Main Icon

باب :شب قدر کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2092

روزے کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ بَكْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُوْلُ: "الْتَمِسُوْهَا -يَعْنِىْ لَيْلَةَ الْقَدْرِ- فِيْ تِسْعٍ يَبْقَيْنَ، أَو فِيْ سَبْعٍ يَبْقَيْنَ، أَو فِيْ خَمْسٍ يَبْقَيْنَ، أَوْ ثَلَاثٍ أَوْ آخِرِ لَيْلَةٍ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعن أبي بكرة قال: سمعت رسول الله -صلى الله عليه وسلم- يقول: "التمسوها -يعنى ليلة القدر- في تسع يبقين، أو في سبع يبقين، أو في خمس يبقين، أو ثلاث أو آخر ليلة". رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوبکرہ سے فرماتے ہیں میں نے رسول اصلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ یہ رات یعنی شبِ قدر ڈھونڈو جب نو دن باقی رہیں یا سات دن باقی رہیں یا پانچ دن باقی رہے یا تین یا آخری رات ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی شبِ قدر کو اکیسویں رمضان یا تئیسویں یا پچیسویں یا ستائیسویں یا انتیسویں کی راتوں میں تلاش کرو۔اس کی تحقیق ابھی کچھ پہلے عرض کی جاچکی ہے کہ عرب میں کبھی آخر ماہ سے حساب لگاتے ہیں۔وہاںیبقینیابقیتکہہ دیتے ہیں اور یہ حساب اس حساب سے ہے کہ رمضان تیس دن کا ہو۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2092