Main Icon

باب :شب قدر کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2087

روزے کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَفِىْ رِوَايَةِ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ أُنَيْسٍ قَالَ: "لَيْلَةُ ثَلَاثٍ وَعِشْرِيْنَ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وفى رواية عبد الله بن أنيس قال: "ليلة ثلاث وعشرين". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

اور عبد اللہ ابن انیس کی روایت میں ہے کہ فرمایا وہ تئییسویں رات ہے ۱۱؎

شرح حدیث

۱۱∞؎اس جملہ میںلَیْلَۃٌکو یا تو زبر ہے تو معنے ہوئے کہ بارش وغیرہ کا یہ واقعہ تئییسویں رمضان کی شب میں ہوا تب راویوں کی یاد میں اختلاف ہے،حضرت ابو سعید خدری کو یاد رہا کہ اکیسویں شب کو بارش ہوئی اور حضرت عبد اللہ ابن انیس کو تئیسویں شب یاد رہی اور یالیلۃکو پیش ہے تو معنے یہ ہوں گے کہ شب قدر تئیسویں رمضان کی رات ہے کیونکہ انہیں حضورانور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس رات بہت عبادت کرنے کا حکم دیا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2087