Main Icon

باب :نبی صلی الله علیہ وسلم پر درود پڑھنے کی فضیلت - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 936

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ رُوَيْفِعٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ صَلّٰی عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَقَالَ: اَللّٰهُمَّ أَنْزِلْهُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَجَبَتْ لَهٗ شَفَاعَتِي . رَوَاهُ أَحْمدُ

وعن رويفع أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من صلی علی محمد وقال: اللهم أنزله المقعد المقرب عندك يوم القيامة وجبت له شفاعتي . رواه أحمد

حدیث ترجمہ

روایت ہے حصرت رویفع سے ۱؎کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جو حضور محمد پر درود پڑھے اور کہے الٰہی انہیں قیامت کے دن اپنے قریب ٹھکانے میں اتار ۲؎تو اس کے لیے میری شفاعت ضروری ہوگئی (احمد)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام رویفع ابن ثابت انصاری ہے،آپ کو امیرمعاویہ نے طرابلس کا حاکم بنایا اور آپ نے افریقہ پر۴۷ھ ∞ میں جہاد کیا اور آپ۵۶ھ ∞ مقام رقہ میں فوت ہوئے۔
۲
؎اس ٹھکانے سے مراد یا تو مقام محمود ہے جو عرش کے دائیں جانب ہے جہاں حضور جلوہ گر ہوں گے اور تمام عالم آپ کی حمد کرے گا یا مقام وسیلہ ہے جو جنت میں اعلیٰ مقام ہے یہ،دونوں مقام حضور پرنور شافع یوم النشور کے لیے نامزد ہوچکے ہیں اب حضور علیہ السلام کے لیے ان کی دعا کرنا حقیقتاً اپنے لیے رب سے دعا ہے کہ ہمیں حضور علیہ السلام کی شفاعت کا حق دار بنا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 936