Main Icon

باب :نبی صلی الله علیہ وسلم پر درود پڑھنے کی فضیلت - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 920

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : قُولُوا: اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهٖ وَذُرِّيَّتِهٖ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی اٰلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهٖ وَذُرِّيَّتِهٖ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی اٰلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن أبي حميد الساعدي قال: قالوا: يا رسول الله كيف نصلي عليك فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : قولوا: اللهم صل علی محمد وأزواجه وذريته كما صليت علی ال إبراهيم وبارك علی محمد وأزواجه وذريته كما باركت علی ال إبراهيم إنك حميد مجيد (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حصرت ابو حمید ساعدی سے فرماتے ہیں کہ لوگوں نے عرض کیا یارسول الله ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں ۱؎تو حضور صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا یوں کہو اے الله حضور محمد اور ان کی بیویوں اور انکی اولاد پر ویسی ہی رحمتیں بھیج جیسی آل ابراہیم پر بھیجیں اور حضور محمد اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد پر یوں ہی برکتیں نازل کر جیسے آل ابراہیم پر اتاریں تو حمد و بزرگی والا ہے ۲؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یہاں بھی سوال نماز کے بارے میں ہے جیسا کہ جواب سے ظاہر ہے درود ابراہیمی صرف نماز کے لیے ہے۔
۲
؎یہ حدیث گزشتہ حدیث کی گویا تفسیر ہے اس نے بتایا کہ آل محمد میں حضور کی بیویاں اولاد سب داخل ہیں بیویاں اہل بیت سکونت ہیں اور اولاد اہل بیت ولادت قرآن کریم نے عمران کی بیوی حنہ اور ان کی بیٹی حضرت مریم کو آل عمران فرمایا خیال رہے کہ ذریت ساری نسل کو کہا جاتا ہے امام اعظم رحمۃ الله علیہ کے ہاں بیٹی کی اولاد ذریت نہیں سوائے حضور صلی الله علیہ وسلم کے کہ آپ کی بیٹی کی اولاد آپ کی ذریت ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 920