Main Icon

باب :نبی صلی الله علیہ وسلم پر درود پڑھنے کی فضیلت - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 935

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: مَنْ صَلّٰى عَلَی النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاحِدَةً صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَمَلَائِكَتُهٗ سَبْعِينَ صَلَاةً. رَوَاهُ أَحْمدُ

وعن عبد الله بن عمرو قال: من صلى علی النبي صلى الله عليه وسلم واحدة صلى الله عليه وملائكته سبعين صلاة. رواه أحمد

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبد الله ابن عمرو سے فرماتے ہیں کہ جو نبی صلی الله علیہ وسلم پر ایک بار درود پڑھے گا تو اس پر الله اور فرشتے ستر بار درود بھیجیں گے (احمد)۱؎

شرح حدیث

۱∞؎یہاں جمعہ کے دن کا درود مراد ہے کیونکہ جمعہ کی ایک نیکی ستر کے برابر ہوتی ہے اسی لیے جمعہ کا حج حج اکبر کہلاتا ہے اور اس کا ثواب ستر ۷۰ حج کا، دیگر احادیث میں اور دنوں کے درود کا ذکر ہے لہذا احادیث میں تعارض نہیں، یہ حدیث اگرچہ موقوف ہے لیکن مرفوع کے حکم میں ہے کیونکہ اس میں قیاس کو دخل نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 935