Main Icon

باب :بارش مانگنے کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1510

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " خَرَجَ نَبِيٌّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ بِالنَّاسِ يَسْتَسْقِي فَإِذا هُوَ بِنَمْلَةٍ رَافِعَةٍ بَعْضَ قَوَائِمِہا إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ: ارْجِعُوا فَقَدِ اسْتُجِيبَ لَكُمْ من أجل هٰذِه النَّمْلَةِ ". رَوَاهُ الدَّارَ قُطْنِيّ

وعن أبي هريرة قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " خرج نبي من الأنبياء بالناس يستسقي فإذا هو بنملة رافعة بعض قوائمہا إلى السماء فقال: ارجعوا فقد استجيب لكم من أجل هذه النملة ". رواه الدار قطني

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا جماعت انبیاء میں ایک نبی دعائے بارش کےلیئے لوگوں کو باہر لے گئے ایک چیونٹی پرگزرے جو اپنے پاؤں آسمان کی طرف اٹھائے ہوئےتھی آپ نے فرمایا لوٹ چلو اس چیونٹی کی وجہ سے تمہاری دعا قبول ہوگئی ۱∞؎(دارقطنی)

شرح حدیث

۱∞؎یہ حضرت سلیمان علیہ السلام تھے،آپ نے چیونٹی کو ہاتھ اٹھائے دیکھا اور یہ دعا مانگتے سنا کہ خدایا تو نے ہمیں پیدا کیا ہے،ہمیں روزی دے ورنہ ہم ہلاک ہوجائیں گے،ہم بھی تیری مخلوق ہیں،انسان کے گناہوں سے ہمیں برباد نہ کر۔(مرقاۃ)علماء فرماتے ہیں کہ نماز استسقاء کے موقعہ پرجانوروں کوبھی ساتھ لے جاؤ،ان کی اصل یہ حدیث ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1510