Main Icon

باب :بارش مانگنے کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1506

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهٖ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَسْقٰى قَالَ: “اَللّٰهُمَّ اسْقِ عِبَادَكَ وَبَهِيمَتَكَ وَانْشُرْ رَحْمَتَكَ وَأَحْيِ بَلَدَكَ الْمَيِّتَ” . رَوَاهُ مَالِكٌ وَأَبُو دَاوُدَ

وعن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا استسقى قال: “اللهم اسق عبادك وبهيمتك وانشر رحمتك وأحي بلدك الميت” . رواه مالك وأبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمرو ابن شعیب سے وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے راوی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم جب بارش کی دعا کرتےتو کہتے الٰہی اپنے بندوں اپنے جانوروں کو سیراب کر اپنی رحمت پھیلا دے اپنے مردہ شہرکو زندہ کردے ۱∞؎(مالک،ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎اگرچہ بندوں میں جانوربھی داخل تھے،مگر چونکہ یہ بے گناہ ہیں ہم گنہگار،ان کی بے گناہی سے ہم پر رحمتیں آتی ہیں ہمارے گناہوں سے انہیں تکلیف ہوتی ہے اس لیے خصوصیت سے ان کا ذکر کیا۔رحمت پھیلانے سے مرادجنگل کو ہرا بھراکردیناہے اورمردہ شہرکو زندہ کرنے سے مراد خشک زمین کو ترکرناہے کہ کنوئیں پانی سے بھر جائیں،تالاب لبریز ہوجائیں۔سُبْحَانَ اللّٰهِ !کیا جامع دعا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1506