Main Icon

باب :بارش مانگنے کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1503

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْہُ قَالَ: اسْتَسْقٰى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ خَمِيصَةٌ لَهٗ سَوْدَاءُ فَأَرَادَ أَنْ يَأْخُذَ أَسْفَلَهَا فَيَجْعَلَهٗ أَعْلَاهَا فَلَمَّا ثَقُلَتْ قَلَّبَهَا عَلیٰ عَاتِقَيْهِ. رَوَاهُ أَحْمدُ وَأَبُو دَاوُدَ

وعنہ قال: استسقى رسول الله صلى الله عليه وسلم وعليه خميصة له سوداء فأراد أن يأخذ أسفلها فيجعله أعلاها فلما ثقلت قلبها علی عاتقيه. رواه أحمد وأبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے وہ فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے دعائے بارش کی آپ پر کالاکمبل تھا آپ نے چاہا کہ اس کا نچلا حصہ لےکر اوپرکرلیں جب یہ بھاری پڑا تو اسے اپنے کندھوں پرہی لیا ۱∞؎(احمد،ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎اس حدیث کی بناء پرعلماء فرماتے ہیں کہ اگر چادر فراخ ہوتو اس طرح پلٹے کہ نچلاحصہ اوپرکرے اور اگرتنگ ہوتو صرف دایاں کنارہ ہی بائیں طرف ڈال لے۔خیال رہے کہ چادر پلٹنا صرف امام کا کام ہے مقتدی یہ نہ کریں گے کیونکہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے صحابہ کو اس کا حکم نہ دیا اور نہ انہوں نے یہ کام کیا۔مرقاۃ نے فرمایا کہ دوسرے خطبہ میں چادر الٹے اور اگر نمازوخطبہ ادا نہیں کیا ہے تو دعا میں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1503