Main Icon

باب :بارش مانگنے کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1500

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَأَى المَطَرَ قَالَ: “اَللّٰهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا” . رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعن عائشة قالت: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا رأى المطر قال: “اللهم صيبا نافعا” . رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم جب بارش دیکھتے تو عرض کرتے الہی بہت اور نافع بارش ہو۱∞؎

شرح حدیث

۱∞؎صَیِّبٌصوبٌسے بنا،بمعنی بہنا،اصلصیوبتھا،مبالغہ کا صیغہ ہے،یعنی خدایا بہنے والا بہت پانی برسا اور اسے نفع بخش بنا کیونکہ محض بونداباندی سے زمین سیرنہیں ہوتی اورمضرپانی سےسیلاب آجاتےہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1500