Main Icon

باب :بارش مانگنے کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1499

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْہُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَسْقٰى فَأَشَارَ بِظَهْرِ كَفَّيْهِ إِلَى السَّمَاءِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعنہ: أن النبي صلى الله عليه وسلم استسقى فأشار بظهر كفيه إلى السماء. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے بارش کی دعا کی تو اپنے ہاتھوں کی پشت سے آسمان کی طرف اشارہ کیا ۱∞؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی سر سے اونچے ہاتھ اٹھائے جن کی ہتھیلی زمین کی طرف رکھی کہ خدایا بادل کا پیٹ زمین کی طرف کردے تاکہ وہ اپنا پانی اس پر بہائے۔ظاہر یہ ہے کہ حضورصلی الله علیہ وسلم نے یہ ساری دعا یونہی مانگی۔بعض کا خیال ہے کہ پہلے ہتھیلیاں آسمان کی طرف کرے،پھر زمین کی طرف۔مرقات ولمعات وغیرہ میں ہے کہ رحمت مانگنے کےلیئے ہتھیلیاں آسمان کی طرف کرے اور بلاؤ آفت ٹالنے کےلیئے زمین کی طرف،چونکہ اس دعا میں بلاؤ قحط ٹالنےکی درخواست ہوتی ہے اس لیے حضورصلی الله علیہ وسلم نے یوں دعا مانگی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1499