Main Icon

باب : جمعہ کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1364

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَرَوٰى أَحْمَدُ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ: أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَخْبِرْنَا عَنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ مَاذَا فِيهِ مِنَ الْخَيْرِ؟ قَالَ: «فِيهِ خَمْسُ خِلَاْلٍ» وسَاقَ اِلٰی ا ٰخِرِ الحَدِيْثِ

وروى أحمد عن سعد بن عبادة: أن رجلا من الأنصار أتى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: أخبرنا عن يوم الجمعة ماذا فيه من الخير؟ قال: «فيه خمس خلال» وساق الی ا خر الحديث

حدیث ترجمہ

اور احمد نے سعد ابن معاذ سے یوں روایت کی کہ ایک انصاری نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے عرض کیا ہمیں جمعہ کے دن کے بارے میں خبر دیجئے کہ اس میں کیا خوبیاں ہیں ۱∞؎تو فرمایا اس میں پانچ صفتیں ہیں اور آخر حدیث تک نقل کی۔

شرح حدیث

۱∞؎اس سوال و جواب سے معلوم ہورہا ہے کہ فتویٰ لینا اور دینا صرف فقہی احکام کا ہی نہیں ہوتا بلکہ اس کے علاوہ اور امور کا بھی ہوتا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا کہ حضور صلی الله علیہ وسلم کا علم صرف مسائل میں محدود نہیں۔الله نے آپ کو سارے علوم بخشے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1364