Main Icon

باب : جمعہ کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1358

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسىٰ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي شَأْنِ سَاعَةِ الْجُمُعَةِ: «هِيَ مَا بَيْنَ أَنْ يَجْلِسَ الْإِمَامُ إِلٰى أَن تُقْضَى الصَّلَاةُ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن أبي بردة بن أبي موسى قال: سمعت أبي يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول في شأن ساعة الجمعة: «هي ما بين أن يجلس الإمام إلى أن تقضى الصلاة» . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو بردہ ابن ابوموسیٰ سے فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو فرماتے سنا کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو جمعے کی ساعت کے بارے میں فرماتے سنا کہ وہ امام کے بیٹھنے سے ادائے نماز کے درمیان ہے ۱∞؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جس وقت سے امام منبر پر خطبے کے لیئے بیٹھے اس وقت سے نماز جمعہ ختم ہونے تک قبولیت کا وقت ہے مگر اس وقت میں تیاریٔ نماز ہوتی ہے نہ کہ نماز،نیز دعا بزبان حال ہوگی نہ بزبان قال کیونکہ اس وقت نماز،کلام سب حرام۔خیال رہے کہ اس ساعت کے متعلق علماء کے چالیس قول ہیں جن میں دوقول زیادہ قوی ہیں:ایک اس وقت کا،دوسرے آفتاب ڈوبتے وقت کا۔حضرت فاطمہ زہراء اس وقت خود حجرے میں بیٹھتیں،اور اپنی خادمہ فضہ کو باہر کھڑا کرتیں،جب آفتاب ڈوبنے لگتا تو خادمہ آپ کو خبر دیتیں اس کی خبر پر سرکار اپنے ہاتھ اٹھاتیں۔"صَلَوٰتُ اللّٰہ ِ وَسَلَامُہٗ عَلیٰ اَبِیْھَاوَعَلَیْھَا وَعَلیٰ سَآئِرِ اَھْلِ بَیْتِ النُّبُوَّۃِ

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1358