Main Icon

باب : مقتدی پر پیروی واجب ہونے اور مسبوق ہونے كا حکم - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1148

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ أَنَّهٗ كَانَ يَقُولُ: «مَنْ أَدْرَكَ الرَّكْعَةَ فَقَدْ أَدْرَكَ السَّجْدَةَ وَمَنْ فَاتَتْهُ قِرَاءَةُ أُمِّ الْقُرْآنِ فَقَدْ فَاتَهٗ خَيْرٌ كَثِيْرٌ» . رَوَاهُ مَالِكٌ

وعن أبي هريرة أنه كان يقول: «من أدرك الركعة فقد أدرك السجدة ومن فاتته قراءة أم القرآن فقد فاته خير كثير» . رواه مالك

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے تھے جس نے رکوع پالیا اس نے رکعت پالی اور جس سےالحمدکی قرأت چھوٹ گئی اس کی بہت خیر جاتی رہی ۱؎(مالک)

شرح حدیث

۱∞؎اس کی شرح پہلے ہوچکی وہاں بتایا جاچکا ہے کہ رکوع پانے سے رکعت مل جاتی ہے اور مقتدی پر فاتحہ پڑھنا فرض نہیں۔خیال رہے کہ رکوع پانے کے یہ معنی ہیں کہ یہ مقتدی تکبیر تحریمہ کہے پھر بقدر ایک تسبیح قیام کرے پھر تکبیر کہہ کر رکوع میں جائے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1148