Main Icon

باب : مقتدی پر پیروی واجب ہونے اور مسبوق ہونے كا حکم - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1142

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَنْ عَلِيٍّ وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «إِذَا أَتٰى أَحَدُكُمْ الصَّلَاةَ وَالْإِمَامُ عَلیٰ حَالٍ فَلْيَصْنَعْ كَمَا يَصْنَعُ الْإِمَامُ» رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هٰذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ

عن علي ومعاذ بن جبل رضي الله عنهما قالا: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «إذا أتى أحدكم الصلاة والإمام علی حال فليصنع كما يصنع الإمام» رواه الترمذي وقال: هذا حديث غريب

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت علی اور معاذ ابن جبل رضی الله عنہما سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے جب تم میں سے کوئی نماز کو آئے اور امام کسی حالت میں ہو تو جیسا امام کررہا ہے وہی خود کرے ۱؎(ترمذی)اور فرمایا کہ یہ حدیث غریب ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اپنی باقی ماندہ نماز پہلے نہ پڑھے بلکہ امام کے ساتھ شریک ہوجائے سلام پھیرنے کے بعد باقی ماندہ نماز پوری کرے یہ حکم مسبوق کا ہے،لاحق کا حکم اس کے برعکس ہے وہ پہلے چھوٹی ہوئی نماز بغیر قرأت پڑھے گا پھر امام کے ساتھ ملے گا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1142