Main Icon

باب : قرآنی سجدے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1038

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ ابْن عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ فِي (ص)وَقَالَ: سَجَدَهَا دَاوُدُ تَوْبَةً وَنَسْجُدُهَا شُكْرًا. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ

وعن ابن عباس قال: إن النبي صلى الله عليه وسلم سجد في (ص)وقال: سجدها داود توبة ونسجدها شكرا. رواه النسائي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے سورۂصمیں سجدہ کیا اور فرمایا کہ حضرت داؤد نے توبہ کے طور پر یہ سجدہ کیا تھا اور ہم شکر کے طور پر یہ سجدہ کرتے ہیں ۱؎(نسائی)

شرح حدیث

۱∞؎اس کا شکریہ کہ رب تعالٰی نے ان کی توبہ قبول فرمائی جیسے عید الاضحٰی کی نماز حضرت ابراہیم کی قربانی قبول ہونے کے شکر میں پڑھی جاتی ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ اہم واقعات کی یادگاریں منانا اور ان پر عبادتیں کرنا سنت سے ثابت ہے۔لہذا میلاد شریف گیارہویں شریف،عرس بزرگانِ دین منانا اور ان موقعوں پر نوافل،صدقات وغیرہ عبادتیں ناجائز نہیں ہوسکتیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1038