Main Icon

باب : قرآنی سجدے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1026

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَرَأْتُ عَلیٰ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (وَالنَّجْمِ)فَلَمْ يَسْجُدْ فِيهَا (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن زيد بن ثابت قال: قرأت علی رسول الله صلى الله عليه وسلم (والنجم)فلم يسجد فيها (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت زید ابن ثابت سے فرماتے ہیں میں نے حضور انور صلی الله علیہ وسلم کے سامنےوَالنَّجْمِپڑھی آپ نے اس میں سجدہ نہ کیا ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یا اس لیے کہ اس وقت حضور علیہ السلام کا وضو نہ تھا یا اس لیے کہ وہ وقت کراہت کا تھا جب سجدہ ممنوع ہوتا ہے یا ا س لیے تاکہ معلوم ہوجائے کہ سجدۂ تلاوت فورًا واجب نہیں ہوتا اس میں تاخیر بھی کرسکتے ہیں،یہ وجہ نہ تھی کہ سورۂوَالنَّجْممیں سجدہ نہیں ہے یا یہ سجدۂ سنت ہے لہذا یہ حدیث نہ تو حنفیوں کے خلاف ہے اور نہ بخاری کی پچھلی حدیث سے متعارض۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1026