Main Icon

باب : قرآنی سجدے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1032

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعنهُ: أَنَّهٗ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ عَلَيْنَا الْقُرْآنَ فَإِذَا مَرَّ بِالسَّجْدَةِ كَبَّرَ وَسَجَدَ وَسَجَدَنَا مَعَهٗ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

وعنه: أنه كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرأ علينا القرآن فإذا مر بالسجدة كبر وسجد وسجدنا معه. رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم ہم پر قرآن پڑھتے جب سجدے کی آیت پر گزرتے تو تکبیر کہتے اور سجدہ کرتے ہم آپ کے ساتھ سجدہ کرتے ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎ظاہر یہ ہے کہ یہاں خارج نماز کا ذکر ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ سجدۂ تلاوت قاری اور سامع دونوں پر واجب ہے اور اس سجدہ میں صرف ایک تکبیر کہے ہاتھ اٹھانے یا بعد سجدہ سلام پھیرنے کی ضرورت نہیں جیسا کہ امام شافعی رحمۃ الله علیہ فرماتے ہیں ہاں مستحب یہ ہے کہ کھڑے ہو کر سجدہ میں جائے اور پھر کھڑا ہوجائے جیسا کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله عنھاسے مروی ہے کیونکہ اس سجدہ میں باشارہ قرآنی ضرور گرنا چاہیئے اور گرنا کھڑے ہو کر کامل ہے۱۲

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1032