Main Icon

باب : قرآنی سجدے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1035

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي سُجُودِ الْقُرْآنِ بِاللَّيْلِ: سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهٗ وَشَقَّ سَمْعَهٗ وَبَصَرَهٗ بِحَوْلِهٖ وَقُوَّتِهٖ.رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيْ وَالنَّسَائِيُّ وَقَالَ التِّرْمِذِيْ: هٰذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول في سجود القرآن بالليل: سجد وجهي للذي خلقه وشق سمعه وبصره بحوله وقوته.رواه أبو داود والترمذي والنسائي وقال الترمذي: هذا حديث حسن صحيح

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم رات میں قرآنی سجدوں میں یوں کہتے تھے میری ذات نے اسے سجدہ کیا جس نے اسے پیدا کیا اور اس کے کان اور آنکھ اپنی طاقت و قوت سے چیرے ۱؎(ابوداؤد،ترمذی،نسائی)اور ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎یہاں تہجد کی نماز یا خارج نماز میں سجدہ تلاوت مراد ہے کیونکہ حضور صلی الله علیہ وسلم فرض نماز مسجد میں پڑھاتے تھے،اس وقت حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله عنھا حضور صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ نہ ہوتی تھیں۔فتح القدیر میں ہے کہ سجدہ تلاوت میں یہ آیت پڑھنا بھی بہتر ہے"سُبْحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنۡ کَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُوۡلًا"،رب تعالٰی فرماتا ہے:"یَخِرُّوۡنَ لِلۡاَذْقَانِ سُجَّدًا وَّ یَقُوۡلُوۡنَ سُبْحٰنَ"الخ۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1035