Main Icon

باب : حیض کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 556

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ إِذَا حِضْتُ نزَلْتُ عَن الْمِثَالِ عَلَى الْحَصِيْرِ، فَلَمْ نَقْرُبْ رَسُوْلَ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-وَلَمْ نَدْنُ مِنْهُ حَتّٰى نَطْهُرَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

وعن عائشة قالت: كنت إذا حضت نزلت عن المثال على الحصير، فلم نقرب رسول الله -صلى الله عليه وسلم-ولم ندن منه حتى نطهر. رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ جب میں حائضہ ہوتی تو بسترسے چٹائی پراتر آتی پھرہم حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے قریب نہ ہوتے یہاں تک کہ ہم پاک ہوجاتے ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ہم تمام ازواج پاک بحالت حیض حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہ لیٹتے تھے بلکہ علیحدہ چٹائی پر آپ کے بستر سے دور،یہ تو ہمارا اپنا عمل تھا کہ اس حالت میں آپ کے پاس لیٹنے،بیٹھنے کی جرات وہمت نہ کرتے تھے،ہاں اگر حضورانورخودہی ہم کوبلالیتے تو تعمیل حکم کرتے تھے، لہذایہ حدیث ان گزشتہ احادیث کے خلاف نہیں جن میں مباشرت اور مس ثابت ہے کہ وہ حضورانورصلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے ہوا ہے اوریہاں ازواج پاک کی اپنی ہمت و جرأت کا ذکر ہے۔ بعض نے فرمایا یہ حدیث منسوخ ہے اورگزشتہ احادیث ناسخ مگر پہلی توجیہ قوی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 556