Main Icon

باب : حیض کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 553

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا وَقَعَ الرَّجُلُ بِأَهْلِهٖ وَهِيَ حَائِضٌ فَلْيَتَصَدَّقْ بِنِصْفِ دِيْنَارٍ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيِّ وَأَبُوْ دَاوُدَ النَّسَائِيُّ وَالدَّارِمِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ

وعن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا وقع الرجل بأهله وهي حائض فليتصدق بنصف دينار . رواه الترمذي وأبو داود النسائي والدارمي وابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی سے بحالت حیض صحبت کربیٹھے تو آدھا دینارخیرات کرے ۱؎(ترمذی،ابوداؤد،نسائی،دارمی،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎یہ حکم استحبابی ہے،یعنی چونکہ اس نے بڑا گناہ کیاجس سے وہ عذاب کا مستحق ہوگیا۔صدقہ وخیرات عذاب دفع کرنے کے لئے اکسیر ہے،اس لئے ایسا کردے ورنہ اس گناہ کا اصل کفارہ تو توبہ ہی ہے۔آج کل بعض علماء جو بعض گناہوں پر خیرات و صدقہ کا حکم دیتے ہیں ان کی دلیل یہ حدیث ہے ۔یہاں وہ شخص مراد ہے جو حرام جانتے ہوئے یہ جرم کرے اوراگرحلال جان کرایساکیاتو کافرہوگیادوبارہ اسلام لائے اورتجدیدنکاح کرے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 553