Main Icon

باب : حیض کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 554

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: "إِذَا كَانَ دَمًا أَحْمَرَ، فَدِيْنَارٌ وَإِذَا كَانَ دَمًا أَصْفَرَ فَنِصْفُ دِيْنَارٍ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعنه عن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: "إذا كان دما أحمر، فدينار وإذا كان دما أصفر فنصف دينار". رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے وہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے راوی فرماتے ہیں کہ جب خون سرخ ہو ایک دینار دے اور جب خوب پیلا ہو تو آدھا دینار ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی یہ حدیث متن واسناد دونوں کے لحاظ سے مضطرب ہے کیونکہ انہیں کی بعض روایات میں ہے کہ پانچ دینار خیرات کرے،بعض میں ہے کہ ایک دیناراوراگرنہ ہوسکے تو آدھا دینار،بعض میں ہے کہ اگر حیض کا جوش نہ ہو خون سرخ آرہا ہو تو ایک دینار خیرات کرے اوراگرحیض کا جوش ٹوٹ چکا ہواورخون کا رنگ پیلا پڑچکاہوتو آدھادینار۔خیال رہے کہ دیناردس درہم کاہوتاہے اوردرہم ساڑھے چار آنہ کا،لہذا دینار قریبًا پونے تین روپے کا ہوا،چونکہ سونے کا بھاؤ بہت تیزہے تو دینار کی قیمت بھی زیادہ ہوگئی مگر ان احکام میں وہ ہی اس زمانہ کی قیمت معتبر ہوگی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 554