Main Icon

باب : حیض کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 550

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهَا- قَالَتْ: كانَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يُصَلِّيْ فِيْ مِرْطٍ، بَعْضُهُ عَلَيَّ وَبَعْضُهُ عَلَيْهِ وَأَنا حَائِضٌ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن ميمونة رضي الله عنها- قالت: كان رسول الله -صلى الله عليه وسلم- يصلي في مرط، بعضه علي وبعضه عليه وأنا حائض. متفق عليه.

حدیث ترجمہ

رو ایت ہے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہاسے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک چادر میں نماز پڑھتے تھےجس کا کچھ حصہ مجھ پر ہوتا اورکچھ حصہ حضورپرحالانکہ میں حائضہ ہوتی ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ایک ہی چادر مجھ پر بھی ہوتی اور بحالت نماز حضور پر بھی۔اس سے معلوم ہواکہ حائضہ کا جسم نجس حقیقی نہیں،ورنہ ایسا کپڑا جس کا بعض حصہ نجاست پرہو اسے اوڑھ کریاپہن کرنمازپڑھناممنوع ہے۔خیال رہے کہ اس حدیث کے یہ الفاظ نہ بخاری میں ہیں،نہ مسلم میں،بلکہ اس کا بعض مضمون بخاری میں ہے۔(مرقاۃ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 550