Main Icon

باب : حیض کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 549

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْهَا قَالَتْ: قَالَ لِي النَّبِيُّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "نَاوِلينِيْ الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجدِ". فَقُلْتُ: إِنِّيْ حَائِضٌ، فَقَالَ: "إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِيْ يَدِكِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعنها قالت: قال لي النبي -صلى الله عليه وسلم-: "ناوليني الخمرة من المسجد". فقلت: إني حائض، فقال: "إن حيضتك ليست في يدك". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں مجھے حضورانورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسجد سے ہم کو چٹائی دے دو میں بولی کہ میں تو حائضہ ہوں فرمایاتمہاراحیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی تم کو اس حالت میں مسجدمیں جانا منع ہے نہ کہ وہاں سے ہاتھ بڑھاکرکچھ لے لینا۔اب بھی یہ ہی مسئلہ ہے کہ حائضہ وجنبی مسجد سے باہررہتے ہوئے مسجدمیں ہاتھ ڈال کرچیزاٹھاسکتے ہیں۔اس حدیث میں چٹائی سے مرادحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی ملک کی چٹائی ہوگی نہ کہ مسجد کی وقف چٹائی کیونکہ موقوفہ چٹائی کو گھرمیں لاکر اس پرنمازممنوع ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 549