Main Icon

باب : پاکی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 291

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "تَبْلُغُ الْحِلْيَةُ مِنَ الْمُؤْمِنِ حَيْثُ يَبْلُغُ الْوَضُوءُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعنه قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم : "تبلغ الحلية من المؤمن حيث يبلغ الوضوء". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسولاللہصلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے کہ مؤمن کا زیوروہاں تک ہی پہنچے گا جہاں تک وضو کا پانی پہنچے ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎حِلْیَہْ حکے کسرہ سے،بمعنی رونق وحسن ہے اورحکے زبر سے بمعنی زیور۔حدیث میں دونوں قرأتیں ہیں،وضوءواؤ کے پیش سے اس ہی مشہوروضوءکو کہتے ہیں اور واؤ کے زبر سے وضوء کا پانی۔یہاں واؤ کے زبر سے ہے یعنی جہاں تک وضو کا پانی پہنچے گا وہاں تک نوراوررونق وزینت ہوگی یا وہاں تک زیور پہنایا جائے گا۔دنیا میں مسلمان مرد کو زیور پہننا حرام تاکہ وہ جہاد کی شجاعت نہ کھو بیٹھے جنت میں زیوروہاں کی نعمتوں میں سے ہوگا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 291