Main Icon

باب : اطاعت کے لیے مال اور عمر کا بہتر ہونا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5285

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَيُّ النَّاسِ خيرٌ؟ قَالَ: "مَنْ طَالَ عمُرُهُ وَحَسُنَ عَمَلُهُ"، قَالَ: فَأَيُّ النَّاسِ شَرٌّ؟قَالَ: "مَنْ طَالَ عُمُرُهُ وَسَاءَ عَمَلُهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالدَّارِمِيُّ.

عن أبي بكرة أن رجلا قال: يا رسول الله! أي الناس خير؟ قال: "من طال عمره وحسن عمله"، قال: فأي الناس شر؟قال: "من طال عمره وساء عمله". رواه أحمد والترمذي والدارمي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوبکرہ ۱؎سے کہ ایک شخص نے عرض کیا یارسول الله کون آدمی اچھا ہے فرمایا جس کی عمر بھی لمبی ہو اور اس کے عمل اچھے ہوں ۲؎عرض کیا تو کون آدمی برا ہے فرمایا جس کی عمر دراز ہو اور اس کے عمل برے ہوں۔(احمد،ترمذی،دارمی)

شرح حدیث

۱∞؎آپ مشہور صحابی ہیں،اہل طائف سے ہیں،آپ کے حالات بیان ہوچکے ہیں۔
۲
؎یعنی جس کی عمر درازہو اور اس کی نیکیاں زیادہ ہوں ہر دن اس کی نیکیاں بڑھائے ایسا شخص بہت ہی خوش نصیب ہے،اور جس کی نیکیاں گناہوں کے برابر ہوں وہ نمبر دوم کا خوش نصیب ہے۔ایسا شخص مشکل سے ملے گا جو زندگی میں کبھی کوئی گناہ نہ کرے،یہ شان حضرات انبیاء کرام کی ہے یا خاص اولیاء اکی،یہاں وہ ہی معنی مراد ہیں جو ہم نے عرض کیے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5285