Main Icon

باب : امید اور حرص کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5282

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ قَالَ: لَيْسَ الزُّهْدُ فِي الدُّنْيَا بِلُبْسِ الْغَلِيظِ وَالْخَشِنِ وَأَكْلِ الْجَشِبِ، إِنَّمَا الزُّهْدُ فِي الدُّنْيَا قِصَرُ الأَمَلِ. رَوَاهُ فِي "شَرْحِ السُّنَّةِ".

وعن سفيان الثوري قال: ليس الزهد في الدنيا بلبس الغليظ والخشن وأكل الجشب، إنما الزهد في الدنيا قصر الأمل. رواه في "شرح السنة".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سفیان ثوری سے ۱؎فرماتے ہیں کہ دنیا میں بے رغبتی موٹا پہننے موٹا کھانے سے معمولی غذا سے نہیں،دنیا میں بے رغبتی جھوٹی امیدوں سے ہے ۲؎(شرح سنہ)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کوفی ہیں،مجتہد،فقیہ محدث اپنے وقت کے قطب ہیں،آپ کی دینداری،زہد،تقویٰ اور ثقہ ہونے پر سارے اہل اسلام متفق ہیں۔سلیمان ابن عبد الملک کے زمانہ میں ولادت ہوئی یعنی ۹۹ھننانوے میں ۱۶۱ھایک سو اکسٹھ میں وفات پائی،آپ سے امام مالک اور دیگر آئمہ دین نے روایات لیں جیسے فضیل ابن عیاض،ابن عیینہ شعبی وغیرہ۔(مرقات،اکمال)
۲
؎سبحان الله!کیسا نفیس قاعدہ بیان فرمایا آج بہت لوگ اس وہم میں مبتلا ہیں۔کہتے ہیں وہ فقیر کیسا جو رکھے پیسہ،عوام اس شخص کے معتقد ہو جاتے ہیں جو تارک الدنیا ہو کر بیٹھ جائے،بیوی بچے نہ رکھے،موٹا جھوٹا کھایا کرے۔پھٹے کپڑے پہنے اگرچہ بے نماز بے روزہ،بھنگی چرسی ہو۔اللہ تعالٰی نے حلال چیزیں ہمارے استعمال کے لیے پیدا فرمائی ہیں خوب کھاؤ پیو اور خوب عبادت و شکر کرو،رب تعالٰی فرماتاہے:"کُلُوۡا مِنَ الطَّیِّبٰتِ وَ اعْمَلُوۡا صٰلِحًا"۔لذیذ نعمتیں کھاؤ،اچھے اعمال کماؤ،دنیا میں زیادہ رہنے کی امید نہ رکھو،جو کرنا ہے آج کرو کل کی کیا خبر نصیب ہو کہ نہ ہو۔جشبکے معنی ہیں خشک غذا یعنی روکھی روٹی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5282