Main Icon

باب:لعان کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3322

نکاح کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ رَجُلًا حِينَ أَمَرَ الْمُتَلَاعِنَيْنِ أَنْ يَتَلَاعَنَا أَنْ يَضَعَ يَدَهُ عِنْدَ الْخَامِسَةِ عَلَى فِيهِ وَقَالَ: "إِنَّهَا مُوجِبَةٌ". رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.

وعن ابن عباس: أن النبي صلى الله عليه وسلم أمر رجلا حين أمر المتلاعنين أن يتلاعنا أن يضع يده عند الخامسة على فيه وقال: "إنها موجبة". رواه النسائي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے جب دو لعان والوں کو لعان کرنے کا حکم دیا تو ایک شخص کو حکم دیا کہ پانچویں قسم پر اس کے منہ پر ہاتھ رکھ لے ۱؎اور فرمایا کہ یہ قسم واجب کرنے والی ہے ۲؎(نسائی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جب لعان والا مرد چار قسمیں کھا چکا پانچویں کا ارادہ کیا تب دوسرے شخص کویہ حکم دیا گیا تاکہ وہ پانچویں قسم سوچ سمجھ کر کھالے کہ اس قسم پر فیصلہ ہے یہ منہ پر ہاتھ رکھنا اسے خوف دلانے کے لیے ہے کہ اگر جھوٹا ہو تو اس قسم کی ہمت نہ کرے مگر صرف مرد کے منہ پر ہی ہاتھ رکھا نہ کہ عورت کے کیونکہ اجنبی عورت کے منہ پر اجنبی مرد ہاتھ نہیں رکھ سکتا کہ اس کا جسم چھوتا رہے حرام ہے اگر اس کام کے لیے کوئی عورت مقرر کردی جائے جو لعان والی عورت کے منہ پر ہاتھ رکھے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
۲
؎یعنی اس قسم سے یا گناہ و سزا یا تفریق واجب ہوجائے گی لہذا سوچ سمجھ کر یہ قسم کھاؤ۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3322