Main Icon

باب: کرایہ کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2987

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسلم:أَعْطُوا الْأَجِيرَ أَجْرَهٗ قَبْلَ أَنْ يَجِفَّ عَرَقُهٗ .رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه

وعن عبد الله بن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:أعطوا الأجير أجره قبل أن يجف عرقه .رواه ابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبداللّٰهابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے کہ مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ سوکھنے سے پہلے دے دو ۱؎(ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی مزدوری دینے میں ٹال مٹول نہ کرو جس وقت دینے کا معاہدہ ہو اسی وقت دے دو بلا تاخیر لہذا حدیث پر نہ تو یہ اعتراض ہے کہ اگر مزدور کو پسینہ نہ آیا ہو تو اسے مزدوری دو ہی نہیں،نہ یہ سوال ہے کہ ماہوار تنخواہیں دینا منع ہیں، ہر دن کام کرتے ہی دے دی جائیں،حدیث کی فہم کے لیے عقل کامل ضروری ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2987