Main Icon

باب: کرایہ کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2982

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ فَأَعْطَى الْحَجَّامَ أَجْرَهٗ، وَاسْتَعَطَّ (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن ابن عباس: أن النبي صلى الله عليه وسلم احتجم فأعطى الحجام أجره، واستعط (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے پچھنے لگوائے اور لگانے والے کو مزدوری دی ۱؎اور نسوارلی ۲؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎اس سے معلوم ہوا کہ آپریشن(Operation)پچھنے سینگی لگوانا جائز ہے اس کی اجرت بھی مباح۔جن احادیث میں اس کی اجرت سے ممانعت آئی وہ تمام منسوخ ہیں۔
۲
؎استعطباب افتعال کا ماضی ہے،سعوطہر وہ دوا ہے جو ناک میں چڑھائی جائے پتلی ہو یا خشک،اس سے نسوار کا جواز معلوم ہوا البتہ حرام یا مکروہ چیز کی نسوار سے بچے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2982