Main Icon

باب :التحیات - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 907

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَفِي رِوَايَةٍ: كَانَ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلیٰ رُكْبَتَيْهِ وَرَفَعَ أُصْبُعَهُ الْيُمْنَى التِي تلِي الْإِبْهَامَ يَدْعُو بِهَا وَيَدَهُ الْيُسْرٰى عَلیٰ رُكْبَتِهٖ بَاسِطَهَا عَلَيْهَا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وفي رواية: كان إذا جلس في الصلاة وضع يديه علی ركبتيه ورفع أصبعه اليمنى التي تلي الإبهام يدعو بها ويده اليسرى علی ركبته باسطها عليها. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

اور ایک روایت میں ہے کہ جب نماز میں بیٹھتے تو اپنے دونوں ہاتھ دونوں گھٹنوں پر رکھتے اور اپنی داہنی انگلی جو انگوٹھے سے ملی ہے اسے اٹھاتے اس سے اشارہ کرتے ۱؎اور اپنا بایاں ہاتھ بائیں گھٹنے پر بچھاتے ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎اس طرح کہ زبان سے فرماتےلَا اِلٰہَ اِلَّااللهُاور یہ انگلی اٹھا کر توحید کا اشارہ کرتے تاکہ قولًا و عملًا توحید کی گواہی ہو اور بعد اشارہ پھر ہاتھ بچھا دیتے تاکہ انگلیاں قبلہ رو رہیں۔
۲
؎یعنی بایاں ہاتھ اول سے آخر تک بچھائے رکھتے اس ہاتھ سے عقد انامل یا اشارہ نہ کرتے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 907