Main Icon

باب : ہواؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1522

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّهٗ كَانَ إِذَا سَمِعَ الرَّعْدَ تَرَكَ الْحَدِيثَ وَقَالَ: سُبْحَانَ الَّذِي يُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهٖ وَالْمَلَائِكَةُ مِنْ خِيْفَتِهٖ. رَوَاهُ مَالِكٌ

عن عامر بن عبد الله بن الزبير أنه كان إذا سمع الرعد ترك الحديث وقال: سبحان الذي يسبح الرعد بحمده والملائكة من خيفته. رواه مالك

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبد الله ابن زبیر سے کہ جب آپ گرج سنتے توبات چیت چھوڑ دیتے اور کہتے پاک ہے وہ کہ گرج جس کی تسبیح وحمدکرتی ہے اور فرشتے اس کے خوف سے ۱∞؎(مالک)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی الله کے خوف سے یا رعدفرشتے کے خوف سےتسبیح کرنے لگتے ہیں۔حضرت عبد الله ابن عباس فرماتے ہیں کہ جوشخص گرج کے وقت یہ آیت پڑھ لے وہبفضلہٖ تعالٰیاس سے ہلاک نہیں ہوسکتا،اگر ہلاک ہوجائے تو اس کا خون بہا میرے ذمہ ہے،گویا آپ کوحضورصلی الله علیہ وسلم کے اس فرمان پر اس قدر اعتمادتھا۔(مرقاۃ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1522