Main Icon

باب : عمل میں میانہ روی - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1250

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ أَوٰىٰ إِلٰى فِرَاشِهٖ طَاهِرًا وَذَكَرَ اللهَ حَتّٰى يُدْرِكَهُ النُّعَاسُ لَمْ يَتَقَلَّبْ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ يَسْأَلُ اللهَ فِيهَا خَيْرًا مِنْ خَيْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ» . ذَكَرَهُ النَّوَوِيُّ فِي كِتَابِ الْأَذْكَارِ بِرِوَايَةِ ابْنِ السِّنِّيْ

عن أبي أمامة قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: «من أوى إلى فراشه طاهرا وذكر الله حتى يدركه النعاس لم يتقلب ساعة من الليل يسأل الله فيها خيرا من خير الدنيا والآخرة إلا أعطاه إياه» . ذكره النووي في كتاب الأذكار برواية ابن السني

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابی امامہ سے فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ جو اپنے بستر پر پاک ہو کر لیٹے ۱؎اور الله کا ذکر کرتا رہے حتی کہ اسے نیند آجائے ۲؎تو رات کی کسی گھڑی میں کروٹ نہ لیگا جس میں الله سے دنیا اور آخرت کی خیر مانگے مگر رب اسے یہ دے گا۔۳؎اسے نووی نےکتاب الاذکارمیں ابن سنی کی روایت سے ذکر کیا ۴؎

شرح حدیث

۱∞؎گناہوں سے پاک ہو کر توبہ و استغفار کرے یا ظاہر نجاستوں سے پاک ہو کر کہ جسم،کپڑے،بستر سب پاک ہوں یا باطنی نجاست سے پاک ہو کر وضو یا تیمم کرکے جیسا کہ پہلے گزر چکا۔
۲
؎زبان سے ذکر کرتا ہوا سوئے یا دل سے یا سانس سے پاس انفاس کرتا ہوا تیسرے معنی زیادہ موزوں ہیں۔
۳
؎یعنی ایسا آدمی اگر شب میں کروٹ لیتے ہوئے بھی دعا مانگ لے گا تو قبول ہوگی اگر تہجد کے لیئے اٹھ بیٹھے اور پھر دعا کرے توسُبْحَانَ اللّٰهِ !۴؎اور ترمذی نے شہر ابن حوشب سے اور فرمایا کہ حدیث حسن ہے۔(مرقاۃ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1250