Main Icon

باب : عمل میں میانہ روی - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1248

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « صَلِّ قَائِمًا فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَقَاعِدًا فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَعَلیٰ جَنَبٍ» . رَوَاهُ البُخَارِيّ

وعن عمران بن حصين قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : « صل قائما فإن لم تستطع فقاعدا فإن لم تستطع فعلی جنب» . رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمران ابن حصین سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ نماز کھڑے ہو کر پڑھو اگر طاقت نہ رکھو تو بیٹھ کر اگر طاقت نہ رکھو تو کروٹ پر ۱؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎حضرت عمران ابن حصین کو سخت بواسیر کا مرض تھا جس سے وہ بعض اوقات نہ تو کھڑے ہو کر نماز پڑھ سکتے تھے نہ بیٹھ کر انہوں نے اپنے لیئے حضور صلی الله علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھا آپ نے یہ جواب فرمایا جیسا کہ مسلم کے سوا تمام صحاح میں ہے۔خیال رہے کہ یہاں نماز سے فرض واجب وغیرہ تمام نمازیں مراد ہیں مجبور کے یہ ہی احکام ہیں۔یہ بھی خیال رہے لیٹ کر نماز پڑھنے والے کے لیئے بہتر یہ ہے کہ چت لیٹے،رو بقبلہ ہو،اس طرح کہ پاؤں بھی قبلہ کی طرف ہوں تاکہ اس کا رکوع و سجدہ بھی قبلہ رخ ہو حضرت عمران ابن حصین کو بواسیر تھی جس سے وہ چت بھی نہیں لیٹ سکتے تھے اس لیئے انہیں داہنی کروٹ پرلیٹنے کا حکم دیا گیا۔(فتح القدیر)لہذا یہ حدیث احناف کے خلاف نہیں دار قطنی کی حدیث میں ہے "فَاِنْ لَّمْ یَسْتَطِعْ صَلّٰی مُسْتَلْقِیًارِجْلَاہُ مِمَّایَلِی الْقِبْلَۃَ"یعنی اگر بیٹھ کر نماز نہ پڑھ سکے توچت لیٹ کر پڑھے قبلہ کی طرف پاؤں کرکے یہ حدیث احناف کی دلیل ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1248