Main Icon

باب :اذان کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 646

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ بِلَالٍ قَالَ: قَالَ لِيْ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تُثَوِّبَنَّ فِيْ شَيْءٍ مِنَ الصَّلَوَاتِ إِلَّا فِيْ صَلَاةِ الْفَجْرِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ، وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ:أَبُوْ إِسْرَائِيْلَ الرَّاوِيُ لَيْسَ هُوَ بِذَاكَ الْقَوِيِّ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيْثِ.

وعن بلال قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لا تثوبن في شيء من الصلوات إلا في صلاة الفجر". رواه الترمذي وابن ماجه، وقال الترمذي:أبو إسرائيل الراوي ليس هو بذاك القوي عند أهل الحديث.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت بلال سے فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضور انورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا فجرکی نماز کے علاوہ کسی نماز میں تثویب نہ کرو ۱؎(ترمذی،ابن ماجہ)ترمذی کہتے ہیں کہ محدثین کے نزدیک ابو اسرائیل راوی قوی نہیں ۲؎

شرح حدیث

۱∞؎یعنی"اَلصَّلوٰۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ"کسی اذان میں نہ کہو،حضرت علی مرتضیٰ نے ایک مؤذن کویہ کہتے سناتو فرمایا کہ اس بدعتی کو مسجدسے نکال دو۔
۲
؎مرقاۃ نے فرمایا کہ یہ رافضی تھا،صحابہ کرام خصوصًا حضرت عثمان کا بہت دشمن تھا۔خیال رہے کہ علماءاس داخلی تثویب کومکروہ جانتے ہیں مگر اس ضعیف حدیث کی وجہ سے نہیں بلکہ دیگرصحیح احادیث کی وجہ سے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 646