Main Icon

باب :اذان کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 644

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ مَحْذُوْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَلَّمَهُ الأَذَانَ تِسْعَ عَشْرَةَ كَلِمَةً،وَالإِقَامَةَ سَبْعَ عَشْرَةَ كَلِمَةً. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارِمِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ.

وعن أبي محذورة: أن النبي -صلى الله عليه وسلم- علمه الأذان تسع عشرة كلمة،والإقامة سبع عشرة كلمة. رواه أحمد والترمذي وأبو داود والنسائي والدارمي وابن ماجه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابومحذورہ سے کہ ان کونبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان کے انیس کلمے سکھائے اور تکبیرسترہ کلمے ۱؎(احمد،ترمذی،ابوداؤد،نسائی،دارمی اورابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎حنفیوں کے نزدیک اذان کے پندرہ کلمے ہیں اوراقامت کے سترہ۔یہ حدیث اقامت کے دو۲دو۲بارہونے پر حنفیوں کی قوی دلیل ہے کیونکہ اگر اس کے کلمات ایک ایک بارہوتے تو۱۳کلمے ہوتے نہ کہ سترہ،لہذا یہ حدیث گزشتہ حدیث ابن عمر کی ناسخ ہے۔رہے اذان کے۱۹ کلمے اس کے متعلق عرض کیاجاچکا ہے کہ یہ حضرت شہادتیں آہستہ پڑھ گئے تھے،اس لئے دوبارہ آواز سے کہلوائے گئے،اس دن ۱۹ کلمے کہے،لہذا یہ واقعہ گزشتہ حدیث ابن عمرکے خلاف نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 644