Main Icon

باب : صبر کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 51

جلد 1

حدیث مبارکہ

عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:’’إِنَّہَا سَتَکُوْنُ بَعْدِیْ أَثَرَۃٌ وَأُمُوْرٌ تُنْکِرُوْنَہَا! قَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللہِ ! فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: تُؤَدُّوْنَ الْحَقَّ الَّذِیْ عَلَیْکُمْ، وَتَسْأَلُوْنَ اللہَ الَّذِیْ لَکُمْ۔‘‘ مُتَّفَقٌ عَلَیْہ (بخاری، کتاب الفتن، باب قول النبی سترون بعدی امورا، ۴/۴۲۹، حدیث:۷۰۵۲، بتغیر قلیل)
’’والْاَثَرَۃُ‘‘: اَلْاِنْفِرَادُ بِالشَّیْئِ عَمَّنْ لَہُ فِیْہِ حَقٌّ

عن ابن مسعود رضی اللہ عنہ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال:’’إنہا ستکون بعدی اثرۃ وامور تنکرونہا! قالوا: یا رسول اللہ ! فما تامرنا؟ قال: تؤدون الحق الذی علیکم، وتسالون اللہ الذی لکم۔‘‘ متفق علیہ (بخاری، کتاب الفتن، باب قول النبی سترون بعدی امورا، ۴/۴۲۹، حدیث:۷۰۵۲، بتغیر قلیل)
’’والاثرۃ‘‘: الانفراد بالشیئ عمن لہ فیہ حق

حدیث ترجمہ

حضرتِ سَیِّدُنا عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنہُ سے مروی ہے کہ رسولِ اکرم، نورِ مجسم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ’’عنقریب میرے بعد کچھ ترجیحی سلوک اور ایسے کام ہونگے جو تمہیں ناپسند ہونگے ۔‘‘ صحابہ کرام عَلَیْہم الرِّضْوَاننے عرض کی :یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !ایسی حالت میں ہمارے لئے کیا حکم ہے؟ فرمایا:’’ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہو اور اپنے حقوق اللہ عزَّوَجَلَّ سے مانگتے رہو۔ ‘‘
اما نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْقَوِی فرماتے ہیں ’’اَثَرَۃٌ‘‘ کا معنی ہے مستحقین میں سے کسی کو دوسروں سے منفرد حیثیت دینا۔

شرح حدیث

-

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 1 , حدیث نمبر: 51