Main Icon

باب:حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کے فضائل - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6061

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي لَا أَدْرِي مَا بَقَائِي فِيكُمْ؟ فَاقْتَدُوا بِاللَّذَيْنِ مِنْ بَعْدِي: أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن حذيفة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إني لا أدري ما بقائي فيكم؟ فاقتدوا باللذين من بعدي: أبي بكر وعمر ". رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت حذیفہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ میں نہیں جانتا کہ تم میں میری بقاء کتنی ہے ۱؎تو میرے بعد والوں کی پیروی کرو ابوبکروعمر کی۲؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎لفظلا ادریحضور کی اپنی بے خبری کے لیے نہیں ہے بلکہ لوگوں کی اطلاع نہ دینے کے لیے ہے ورنہ حضور انور کو اپنی وفات کی بھی خبرتھی اور دوسروں کی وفات کی بھی اس لیے حضور نے حج کی فرضیت کے سال حج نہ کیا اگلے سال کیا کہ آپ کو خبرتھی کہ اس سال ہماری وفات نہیں ورنہ فرض یہ ہے کہ حج فرض ہوتے ہی حج کرے۔حضرت سعد بہت بیمار ہوئے ان سے فرمایا کہ تم اس بیماری سے مرو گے نہیں۔خیال رہے کہ درایت عقل سے جاننے کو کہتے ہیں،علم اس سے عام ہے۔اس کی بحث ہماری کتاب جاء الحق میں حصہ اول میں ہے دیکھو۔حضور نے فاطمہ زہرا اور اپنی زوجہ مطہرہ زینب کی وفات کی خبردی،غزوہ بدر میں ایک دن پہلے بتادیا کہ کل یہاں فلاں کافر مرے گا یہاں فلاں،عقلی علوم بتائے جاتے ہیں کشفی علوم اکثر چھپائے جاتے ہیں۔
۲
؎اس میں ان بزرگوں کی خلافت کی طرف اشارہ ہے کہ میرے بعد یہ حضرات خلیفہ ہوں گے حضرت ابوبکر صدیق کی خلافت بلا فصل قرآن کریم میں بھی مذکور ہے"سَتُدْعَوْنَ اِلٰی قَوْمٍ اُولِیۡ بَاۡسٍ شَدِیۡدٍ"اس آیت میں جنگ یمامہ کا ذکر ہے جو خلافت صدیقی میں ہوئی،دیکھو ہماری کتاب امیر معاویہ پر ایک نظر۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6061