Main Icon

باب:خوش طبعی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4888

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِامْرَأَةٍ عَجُوْزٍ: إِنَّهٗ لَا تَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَجُوْزٌ فَقَالَتْ: وَمَا لَهُنَّ؟ وَكَانَتْ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ. فَقَالَ لَهَا: أَمَا تَقْرَئِينَ الْقُرْآنَ؟ (إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا) رَوَاهُ رَزِيْنٌ. وَفِي شَرْحِ السُّنَّةِ بِلَفْظِ الْمَصَابِيحِ

وعنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال لامرأة عجوز: إنه لا تدخل الجنة عجوز فقالت: وما لهن؟ وكانت تقرأ القرآن. فقال لها: أما تقرئين القرآن؟ (إنا أنشأناهن إنشاء فجعلناهن أبكارا) رواه رزين. وفي شرح السنة بلفظ المصابيح

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے وہ نبی صلی الله علیہ وسلم سے راوی کہ حضور نے ایک بوڑھی سے فرمایا ۱∞؎کہ جنت میں بوڑھی نہ جائے گی وہ بولی ان کا کیا بنے گا ؟ ۲؎وہ قرآن پڑھتی تھی ۳؎فرمایا کیا تم قرآن میں نہیں پڑھتی کہ ہم انہیں پیدا کریں گے دوبارہ پیدائش تو انہیں کنواریاں بنادیں گے۴؎(رزین)اور شرح سنہ میں مصابیح کے لفظ سے ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎ان بی بی صاحبہ نے حضور انور سے جنت کی دعا کرائی تب یہ فرمایا یہ بی بی صاحبہ غالبًا حضرت صفیہ بنت عبدالمطلب ہیں حضور انور کی پھوپھی حضرت زبیر ابن عوام کی والدہ یہ واقعہ دو بار ہوا ہے: ایک بار حضرت صفیہ سے یہ فرمایا تھا،دوسری بار کسی اور بی بی صاحبہ سے رضی الله عنہما۔ نہ معلوم یہ کس واقعہ کا ذکر ہے۔(مرقات)۲؎یعنی بوڑھی عورتیں مؤمنہ صالحہ ہوتی ہیں پھر بھی اگر وہ جنت میں نہ جائیں تو کہاں جائیں گی انہوں نے بہت مایوسی و تعجب سے یہ سوال کیا۔
۳
؎یعنی وہ بی بی صاحبہ قرآن مجید کی عالمہ ،نہایت ذکیہ ،صاحب فھم تھیں تب ہی انہوں نے حضور انور سے یہ سوال کیا تھا۔
۴
؎یعنی جب وہ بوڑھی عورتیں جنت میں جانے لگیں تو بوڑھی نہ رہیں گی بلکہ نوجوان بنا دی جاویں گی ہمیشہ کنواریاں رہیں گی لہذا ہم ذات کی نفی کرتے نہیں صفت بڑھاپے کی نفی فرماتے ہیں۔جنتی عورتوں کی عمر تیس یا تینتیس سال ہوگی یہ ہی عمر ہمیشہ رہے گی۔بعض مفسرین نے"اِنَّاۤ اَنۡشَاۡنٰہُنَّ" کی ضمیر حوروں کی طرف راجع کی ہے مگر اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں کی ساری عورتیں خواہ حوریں ہوں یا دنیا کی بیویاں سب کی طرف لوٹ رہی ہے سب کی عمر یہ ہی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4888