Main Icon

باب:خوش طبعی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4887

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: يَا ذَا الْأُذُنَيْنِ . رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيّ

وعنه أن النبي صلى الله عليه وسلم قال له: يا ذا الأذنين . رواه أبوداود والترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے ان سے فرمایا اے دو کانوں والے ۱∞؎(ابوداؤد، ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎حضرت انس کے دونوں کان کسی قدر بڑے تھے اس لیے انہیں دو کان والے فرمایا جیسے خرباق ابن ساریہ کو ذوالیدین فرمایا کرتے تھے یا حضرت انس کی قوت سماعت بہت قوی تھی یا آپ بہت ذکی و ذہین تھے۔بہرحال اس فرمان عالی میں حضرت انس کی تعریف بھی ہے اور خوش طبعی بھی،یہ ہے اس سید الصادقین کی خوش طبعی۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4887