Main Icon

باب:شفعہ کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2968

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الشَّرِيكُ شَفِيعٌ وَالشُّفْعَةُ فِي كُلِّ شَيْءٍ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «الشريك شفيع والشفعة في كل شيء» . رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے وہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم سے راوی کہ فرمایا ساجھی شفیع ہے اور شفعہ ہر چیز میں ہے ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ہر غیرمنقولی یا ہر قابل شفیع چیز میں شفعہ ہے،منقولی چیزوں میں شفعہ نہیں،بعض لوگوں نے اس حدیث کی بنا پر حیوانات،سامان وغیرہ میں شفعہ مانا ہے مگر غلط ہے۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2968